• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ایف بی آر نوٹیفکیشن‘‘ بی ایس-20، تک کے اہم عہدیداروں کے تبادلے

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)"ایف بی آر نوٹیفکیشن " بی ایس-20، تک کے اہم عہدیداروں کے تبادلے، ہارڈشپ بنیاد پر نئی تعیناتیاں اور پرفارمنس الاؤنس سے متعلق اہم ہدایات جاری، کراچی,اسلام آباد,پشاور  لاہور کے افسران  شامل ہیں جبکہ ریونیو ڈویژن کے گریڈ 17 کے 6سینئر آڈیٹرز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات  بھی جاری کر دیے ہیں ، ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہارڈشپ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان کسٹمز سروس کے 4افسران کے تبادلے ،مس نِما بتول (پاکستان کسٹمز سروس/بی ایس-20) کو چیف، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈکوارٹر)، اسلام آباد کے عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے کراچی میں تعینات کیا گیا ، مسٹر فرحد اللہ خان (پاکستان کسٹمز سروس/بی ایس-18) کو ڈپٹی کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ، پورٹ محمد بن قاسم، کراچی سے تبدیل کر کے سیکنڈ سیکرٹری، ٹرانسفارمیشن ڈیلیوری یونٹ (ٹی ڈی یو)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈکوارٹر)، اسلام آباد تعینات کیا گیا ، مسٹر صہیب انور ہاشمی (پاکستان کسٹمز سروس/بی ایس-17) کا تبادلہ ڈپٹی ڈائریکٹر (او پی ایس)، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن، پشاور سے کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر (او پی ایس)، ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس اینڈ انٹرنل آڈٹ (ہیڈکوارٹر)، کراچی کر دیا گیا ، جبکہ مسٹر امان صادق (پاکستان کسٹمز سروس/بی ایس-17) کو اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، لاہور (اسٹیشنڈ ایٹ ملتان) سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، پشاور تعینات کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید