اسلام آباد (ناصر چشتی )بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ،حکومت کا اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ، بجلی کی اوسطاً فی یونٹ قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے سماعت مکمل نیپرا اتھارٹی نے پاور ڈویژن کی درخواست پر سماعت مکمل کی اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لے کر تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی ، صنعتی صارفین کا موقف ہے کہاس نرخ پر صنعت نہیں چل سکتی ۔ پاورڈویژن حکام نے بتایاجولائی سے اب تک انرجی مکس میں فرق آیا ہے اس لیےحکومت نےٹیرف میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیاہےاس وقت تمام کٹیگریز کے صارفین کو 629 ارب کی سبسڈیز دی جارہی ہ ہے جبکہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی نرخوں میں 26 فیصد کمی کی گئی، صنعتی ٹیرف 62.99 روپے سے کم ہو کر 46.31 روپے فی یونٹ رہ گیا، پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہکراس سبسڈی 225 ارب روپے سے کم ہو کر 102 ارب روپے کر دی گئی؎قومی اوسط بجلی نرخ 53.04 روپے سے کم ہو کر 42.27 روپے فی یونٹ ہے اورزرعی شعبے کے لیے بجلی نرخوں میں 16 فیصد کمی کی گئی ہے۔