• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 18 میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد( رانا غلام قادر) بیور و کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی سروس کے 300سے زائد افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس آج 13 جنوری 2026 کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے افسران کی گریڈ 18 میں ترقی کی منظوری دی جائے گی، پولیس سروس کے 70 اے ایس پیز کو گریڈ 18 میں بطور ایس پی، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 80 اسسٹنٹ کمشنرز کو گریڈ 18 میں بطور ڈپٹی کمشنرز اور آفس مینجمنٹ گروپ کے 100 سے زیادہ افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید