کراچی (نیوز ڈیسک) بونڈائی بیچ فائرنگ کے ہیرو احمد کی صحت میں اچانک خرابی، علاج اور ملاقاتیں ملتوی، نیویارک میں علاج کے دوران اچانک شدید درد اور ہاتھ میں سوجن، امریکا میں متعدد ٹی وی شوز میں حصہ لیا، پبلک اپیئرنس معطل کر دی گئی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق بونڈائی بیچ، سڈنی میں ہلاکت خیز فائرنگ کے دوران احمد ال احمد نے نہایت بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک حملہ آور سے ہتھیار چھین کر کئی افراد کی جانیں بچائیں، جس کی ویڈیو فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 43 سالہ شامی نژاد دکان دار نیویارک میں اپنے علاج کے اگلے مرحلے کے لیے پہنچے، اور دورانِ قیام متعدد امریکی ٹی وی شوز میں حصہ بھی لیا۔