• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو منانے کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آ باد (راناغلام قادر) وفاقی حکومت کااپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو منانے کیلئے بڑا فیصلہ ۔وفاقی حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز تر میمی آرڈیننس 2026 واپس لے لیا ۔ وزیراعظم نےاسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیے،آرڈیننس واپس لینے کے لیے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوادی۔پیر کی شام پیپلزپارٹی نے آرڈیننس جاری ہونے پر قومی اسمبلی کے اجلا س سےاحتجا جا واک آؤٹ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں حصہ لے گی۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صدر مملکت کی منظوری لئے بغیر آرڈی ننس کے اجراء پر حکومت سے ناراض ہو گئی۔ پیپلز پا رٹی نے اجلاس سے نہ صرف احتجاجا ًواک آؤٹ کیا بلکہ کورم کی نشاندہی کرکے کار روائی بھی نہ چلنے دی۔
اہم خبریں سے مزید