اسلام آباد (جنگ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کے بالمقابل واقع وفاقی شرعی عدالت والی عمارت میں منتقل ہوگئی ہے ،چیف جسٹس امین الدین خان نے دیگر ججوں کے ہمراہ نئی عمارت کا افتتاح بھی کردیاہے اور اس کے مرکزی گیٹ پر عدالت کا نام بھی لکھوا دیا گیاہے،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہرشاہ اور جسٹس سید ارشد حسین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے گزشتہ روز نئی عمارت میں سپر ٹیکس کے نفاذ سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کی۔