• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف جاری مہم مزید سخت کی جائے، شہریوں کا مطالبہ

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) تجاوزات کے خلاف کمشنر کراچی کی جانب سے جاری مہم کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہ آسکےدکانیں سیل کرنے جیسے سخت اقدام کے باوجود ٹھیلے پتھارے اور سڑکوں کے کنارے کاروبار کرنے والےدکانداردو تین دن کے بعد واپس تجاوزات قائم کر لیتے ہیں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کچھ عرصے سے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایم سی اور ٹاونز کے ساتھ مل کر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کا خاتمہ کر رہے ہیں خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو سیل کیا جاتا ہے بعد ازاں حلف نامہ بھرنے اور اس یقین دہانی کے بعدکہ آئندہ تجاوزات قائم نہیں ہوں گی تین روز کے اندردکان کو ڈی سیل اور قبضے میں لے گئے سامان کو واپس کر دیا جاتا ہے گو کہ اس کارروائی پر دکانداروں نے شدید احتجاج کیا ہےلیکن شہریوں نے اس اقدام کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ ان کا کہنا ہے زیادہ سخت کارروائیاں ہونا چاہئیں کیونکہ اب بڑی سڑکیں تو دور کی بات انٹر ٹاون سڑکوں پر بھی مختلف کاروبار کرنے والوں کا قبضہ رہتا ہے گاڑیوں کے گزرنے کے لئے بمشکل ایک لین بچتی ہے بعض بڑی سڑکوں پر لگنے والے بچت بازار بھی ٹریفک جام کا سبب بن رہے ہیں شہر کے چند بڑے مسائل میں ایک جگہ جگہ تجاوزات اور اس کے باعث ٹریفک جام رہنا ہےجو تمام اداروں کے بھر پور کوآرڈینیشن سے ہی حل ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید