• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سال کے دوران NFC ایوارڈ کے تحت صوبوں کو فنڈز کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو فراہم فنڈز کی تفصیل پیش کردی گئی ۔وقفہ سوالات میں تحر یری جواب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کے اعلان میں کوئی تاخیر نہیں کی گئی،پانچ سالوں کے دوران پنجاب کا ڈویژن پول 20ہزار7سو چھتیس ارب اناسی کروڑ دس لاکھ روپے تھا،پنجاب کو سٹریٹ ٹرانسفر 2سو پینتیس ارب 48 کروڑ 80لاکھ منتقل ہوئے،سندھ کا ڈویژن پول 9 ہزار 8سو 52ارب 16کروڑ 50لاکھ روپے رہا، سندھ کو سٹریٹ ٹرانسفر کی مد میں 1ہزار 1سو 18 ارب 34کروڑ 40لاکھ روپے ملے،کے پی کا ڈویژن پول 6ہزار 5سو 72ارب 13کروڑ 60 لاکھ روپے رہا،سٹریٹ ٹرانسفر کی مد میں کے پی 704 ارب 98 کروڑ روپے کے پی کو ملے،بلوچستان کا ڈویژن پول 3 ہزار 9 سو 49 ارب 16 کروڑ 20 لاکھ روپے رہا،بلوچستان کو سٹریٹ ٹرانسفر کی مد میں دو سو 52 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ ملے،قا ئدِ اعظم یونیورسٹی کی حدود میں قائم بزنس پوائنٹس سے کرائے کی مد حاصل کردہ رقم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ انتظامیہ نے گزشتہ 5 برس میں 48 بزنس پوائنٹس سے کل 2 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد رقم حاصل کی،قائدِ اعظم یونیورسٹی کی حدود میں اس وقت کل 48 ریگولر بزنس پوائنٹس قائم ہیں،جامعہ کی حدود میں اس وقت 40 سیلف فنانس بزنس پوائنٹس قائم ہیں،وزارت تعلیم نے خیبرپختونخوا کے طلباء و طالبات کو دی جانے والی سکالرشپس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں ، ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین برس میں خیبرپختونخوا کے طلباء و طالبات کو کل 1074 سکالرشپس ایوارڈ کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید