• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، 7 اہلکاروں اور راہگیر شہید، اورکزئی میں امن لشکر پر حملہ، 2 جاں بحق، 3 دہشت گرد ہلاک

ٹانک،اورکزئی ، بنوں (نمائندگان جنگ) ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے،7 اہلکار اور راہگیر شہید ،اورکزئی میں امن لشکر پر حملہ 2جاں بحق، 3دہشتگرد ہلاک،کوٹ ولی میں گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ،علاقے میں شدید خوف و ہراس ، ٹانک میں بکتر بند پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید جبکہ بنوں ،اورکزئی میں امن لشکر کے،2افراد جاںبحق جبکہ 5دہشت گرد ما رےگئے صدر آ صف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، گورنرفیصل کنڈی اور وزیراعلی سہیل آفریدی نےواقعےکی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔،تھانہ گومل کی حدود میں کوٹ ولی کے مقام پر پولیس بکتر بند گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایس ایچ او سمیت7اہلکار شہید ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ گومل کی بکتر بند گاڑی چھٹی جانے والے اہلکاروں کو تھانہ گومل سے ڈبرا چھوڑنے جارہے تھے کہ کوٹ ولی کے علاقے میں بکتر بند گاڑی کے قریب زور دار بم دھماکہ ہوا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک شبیر حسین بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیاپولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایس ایچ او اسحاق مروت، پولیس اہلکار شیر اسلم، احسان خان، حضرت علی،ایلیٹ فورس کے اہلکار ارشد علی، اللہ خان اور ڈرائیور عبدالمجید شامل ہیں۔ تمام شہداء کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑایا گیا تاہم پولیس حکام اس حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی اس سے قبل شہداء کی میتوں کو پولیس دستے نے سلامی پیش کی شہداء کی میتوں کو سرکاری اعزاز کیساتھ انکے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ڈی پی او شبیر حسین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں اور ایسے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا اور حملے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاواقعہ کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات پر پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقے اورکزئی میں امن لشکر پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ڈی پی او محبوب خان کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ یخ کنڈاؤ میں پیش آیا، حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ایس ڈی پی او کے مطابق امن لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ جب کہ عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے مقامی پولیس کے اشتراک سے ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کرتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی تھانہ میراخیل کی حدود میں جھنڈوخیل روڈ، نزد شگی مچن خیل میں عمل میں لائی گئی۔ مصدقہ خفیہ اطلاعات پر سی ٹی ڈی بنوں کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیموں نے بنوں پولیس کے ہمراہ علاقے کا محاصرہ کیا اور آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی، جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید