اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ سہیل آفریدی کا دورہ سندھ بہت اچھا رہا لیکن سندھ حکومت کا آخری دن کا رویہ جمہوری نہیں تھا۔حکومت کیلئے سپر اسپیڈ سے نکل کر اب کسی ونڈر بوائے کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سال نیا ہے لیکن پاکستان کے مسائل وہی پرانے ہیں، سہیل آفریدی کا دورہ سندھ بہت اچھا رہا لیکن سندھ حکومت کا آخری دن کا رویہ جمہوری نہیں تھا۔