• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپرا کا سرکاری خریداری کو مزید شفاف، موثر بنانے کیلئے ای پیڈ ٹو لانچ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی )پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نےسرکاری خریداری کو مزید شفاف اور موثر بنانے کےلیے رواں ماہ ای پیڈ ٹو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری خریداری کے شعبے میں بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ تاریخی اصلاحات کرتے ہوئے پیپرا نے ای پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ای پیڈز) متعارف کرائی جس نے قومی سطح پر سرکاری خریداری کے طریقۂ کار کو شفاف، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ،ا ی پیڈز کے تحت اب تک 9,846 سرکاری ادارے اور 600 غیر ملکی کمپنیوں سمیت 43,000 سپلائرز اس پلیٹ فارم پر رجسٹر ہو چکے ،گزشتہ مالی سال کے دوران ای پیڈز پر 1,408.58 ارب روپے مالیت کی 526,271 ٹرانزیکشن کی گئیں ،ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا حسنات احمد قریشی نے پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق پیپرا کی ہومین ریسورس استعداد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کیاگیا ، ادارہ جاتی اصلاحات کے ضمن میں پیپرا نے اپنے ڈھانچے کو تبدیل کرتے ہوئے مارکیٹ سے اسپشلسٹ، ماہرین اور آئی ٹی پروفیشنلز کو میرٹ کے ذریعے بھرتی کیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ آزاد ماہرین کا ایک پول قائم کرنے کا عمل جارہی ہے تاکہ تاکہ خریداری کے شعبے میں نگرانی کو آزاد اور مزید مؤثر بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ ادارے نے اپنے آپریشنز کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے ای پیڈز ٹریننگ سینٹر اور 16 گھنٹے فعال ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے، جو اداروں اور سپلائرز کو مسلسل مدد فراہم کر رہا ہے، ای پروکیورمنٹ کا آغاز وفاقی حکومت اور تین صوبوں میں ای پیڈز کے لازمی اور مکمل نفاذ کے ذریعے ممکن بنایا گیا،ای پیڈز کو ایف بی آر، نادرا، ایس ای سی پی ، پاکستان انجینئرنگ کونسل،فنانشل اکاونٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم (ایف اے بی ایس)، صوبائی ریونیو اتھارٹیز اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ مکمل طور پر مربوط کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید