• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن میں سہولت، دو افراد گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ساؤتھ افریقہ پاسپورٹ ہولڈر مرد اور اس کی پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر بیوی کو امیگریشن سے کلیر کروانے کے لیے رشوت لینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر خاتون کنیزہ ریاض اپنے شو ہر ساؤتھ افریقن پاسپورٹ ہولڈر عبداللہ یاسین کے ہمراہ ایتھوپین ایئر لائن کی پرواز ET695 سے ساؤتھ افریقہ جا رہے تھے۔ امیگریشن کاونٹر پر بیوی کو چھوڑ کر شوہر خود اندر چلا گیا مشکوک کاغذات پر امیگریشن افسر نے جب کنیزہ کو آف لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا تو اس نے شور مچانا شروع کر دیا کہ اس نے ایک ایئرپورٹ سروسز کے اسسٹنٹ پروٹوکول افیسر ساجد علی کو دو لاکھ روپے امیگریشن کلیئر کروانے کے ادا کیے تھے اور اس کا شوہر بھی اُس کے ہمراہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید