• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاضل بجلی موجود ہے، نرخ کم ہوں تو چھوٹی صنعتیں فروغ پائیں گی، ہارون اختر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک میں فاضل بجلی موجودہے،نرخ کم ہوں تو چھوٹی صنعتیں فروغ پائیں گی، ہارون اختر ،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی صنعتی ترقی کے درمیان اہم اجلاس ،اعلیٰ حکام کی شرکت ،محدود مالی وسائل اور بلند پیداواری لاگت بڑے چیلنجز قرار،اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کیلئے خصوصی پیکجز کی تجویز،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا ہےکہ ملک میں بجلی فاضل موجود ہے اور اگر نرخ کم کرنے یا اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے خصوصی پیکجز دینے پر اتفاق رائے ہو جائے تو چھوٹی صنعتیں فروغ پائیں گی اور مزید یونٹس قائم ہوں گے۔یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہی ،وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کے درمیان ایک اجلاس میں صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز) کی ترقی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیرِ صنعت جام اکرام دھاریجو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید اور وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید