لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو ہیڈ کوارٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی 2025 کے سپر فلڈ کے چیلنجز اور آپریشنل ضروریات کے حوالے سے بریفنگ ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کیلئے جدید کمیونیکیشن آلات، انخلاء کیلئے لینڈنگ کرافٹ، جیٹس، بوٹ کیرئیر، نئی کشتیوں اور ڈرون کی ضرورت کے حوالہ سے ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی ہے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریسکیو 1122 اور ایمرجنسی ریسپانس کی استعداد کار کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ 2025 کے سیلاب کے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل بارے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔