• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،سلمیٰ بٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ سے فیصل آباد غلہ منڈی کے تاجروں نے صدر میاں اسلم کی سربراہی میں ملاقات کی ۔سلمی بٹ نے رمضان کے دوران ماڈل بازاروں،سہولت ان دی گو، بازاروں اور پنجاب کے تمام سہولت و رمضان بازار وں میں دالوں کی سپلائی،کوالٹی اور قیمتوں بارے مشاورت کی-اس موقع پر معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان میں کم آمدن والے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے-اجلاس کے دوران فیصل آباد غلہ منڈی کے تاجروں نے دالیں ہول سیل ریٹ پر فراہم کرنے اور پنجاب کے ہر ضلع کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں دالوں کی سپلائی مسلسل اور یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی-
لاہور سے مزید