• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی معیشت کو کرپشن، بدانتظامیاں دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں. لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے مرکزی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قومی معیشت کو کرپشن، بدانتظامیاں دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں سال 2026ء کے لئے ملی یکجہتی کونسل کی سرگرمیوں کے لئے مربوط اور بھرپور شیڈول پراتفاق کرلیا گیا ہے تمام مسالک اور مکاتبِ فکر کے علماء اور قیادت کا ملی یکجہتی کونسل کے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق پر آج بھی مکمل اتفاق ہے. لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی معیشت کے ہولناک اور دِلربا حقائق کی نشاندہی کی ہے۔
لاہور سے مزید