کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن چھ ملزمان سمیت 41افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان سے مسروقہ گاڑی ٗ موبائل فونز اور بھاری مقدار میں منشیات بھی قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد آصف خان کی ہدایت پر منظور شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل چھیننے والے ملزم پائند کو گرفتار کرکے مسروقہ موبائل برآمد کرلیا جبکہ 6 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا جبکہ گوالمنڈی پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے گروہ کے کارندے عمر فاروق کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی جبکہ منشیات فروش قدرت سے ایک کلو 10 گرام چرس برآمد کر لی 5 افغان باشندوں بھی حرست میںلے لیا جبکہ قائد آباد پولیس نے 5 افغان باشندوں کو تھانہ امیر محمد دستی پولیس نے مفرور ملزم مجیب الرحمن جبکہ عادل وارث کو گرفتار کر کےایک کلو 15 گرام چرس جبکہ 15 افغان باشندوں کو بھی حراست میںلےلیا ۔ خروٹ آباد پولیس نے کارروائی کرتے وئےمنشیات فروش خیر اللہ کو گرفتار کر کے 62 کلو 10 گرام چرس قبضے میں لے لی جبکہ 3 افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا افغان باشندوں کو پولیس نے ڈی سی آفس حکام کے حوالے کردیا ۔