کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت گوادر میں ٹیسٹ کی تیاریاں جاری ہیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ مہمانان خصوصی ہوں گے الخدمت فاؤنڈیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق فاونڈیشن کے ذمہ داران نے بنو قابل پروگرام ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں گوادر کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کی تیاریوں و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام طیب فرید خان ، صدر الخدمت فاونڈیشن گوادر نادل علی، آرگنائزر بنو قابل پروگرام گوادر عبدالوہاب بلوچ ، جماعت اسلامی کے رہنما اکبر رمضان ، جمیل یار ، الخدمت فاؤنڈیشن کے نصیب اللہ اور محمد حسین موجود تھے۔