کوئٹہ( پ ر) پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپیئن کے مرکزی چیئرمین کامریڈ نظر مینگل صوبائی صدر غلام رسول، یوسفی بلوچ، عمران خان، یونس بلوچ اورافضل خان نے مشترکہ بیان میں کمشنر کوئٹہ اور میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریٹر کی توجہ صفا کوئٹہ کے ٹھیکیدار کی مزدور دشمن روش کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کنٹریکٹ ورکروں اور سیکورٹی گارڈز کے ساتھ ظلم اورناانصافی کی تمام حدوں کو پارکر دیا ہے حکومت کی جانب سے کم از کم تنخواہ 37 ہزار قانونی طور پر مقرر کی گئی ہے ورکروں کو 37 ہزار سے محروم کر کے صرف ساڑھے 19 ہزار روپے دیے جارہے ہیں تنخواہیں پہلی تاریخ پر ادا کرنیکی بجائے 18 تاریخ کودی جاتی ہیں اس کے علاوہ قانونی طور پر کوئی بھی ملازم چاہے سرکاری ہو یا پرائیویٹ کو ہفتے میں ایک بار چھٹی ملنی چاہیئے جبکہ صفا کوئٹہ کے ٹھیکیدار نے ورکروں کو ہفتے کی چھٹی سے بھی محروم رکھا ہوا ہے چھٹی کے دن کام کرنے پر اوورٹائم بھی نہیں دیتااوقات کار قانونی طور پر آٹھ گھنٹے مقرر ہیں مگر مزدوروں سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام کروایا جاتاہے زیادہ کام کرنے کا اوورٹائم بھی نہیں دیا جاتا گند اور کچرے کے مضر اثرات بچنے کے لیے بھی کوئی سہولت میسر نہیں ہے اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔