اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ پھلگراں کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے میں ایک محمد موسیٰ ولد محمد یونس گھر کے اندر خود کو گولی ماری، واقعے کے فوراً بعد اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے زخمی حالت میں محمد موسیٰ کو پمز ہسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ ذاتی مسائل اور ذہنی دباؤ کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔