راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں گھر میں آتش زدگی سے چارکم سن لڑکیاں جھلس کرزخمی ہوگئیں ، ذرائع کے مطابق نیازی ٹاؤن میں ہیٹر سے کمرے میں آگ لگ گئی ،آتشزدگی کے باعث 4کمسن بچیاں سکینہ،آیت،تعبیر اور فریحہ جھلس گئیں ،متاثرہ بچیوں کی عمر یں 3سے 7سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں ،پولیس کے مطابق ان کی والدہ ہیٹر جلا کر باہر گئی تھی،کہ اچانک آگ لگ گئی،چاروں لڑکیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔