اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ڈولفن فورس کے متحرک ہو نے سے وفاقی دارالحکومت کے شہری بلبلا اٹھے نئے سال کے آغاز پر ہی 25 گاڑیوں اور 30 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ اسلام آباد پولیس ڈولفن فورس نے سال 2026 کے ابتدائی 12 دنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کے دوران ڈولفن فورس نے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ، اسمارٹ کارز اور اسپیشل ناکہ جات کے دوران 39 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا۔ان کارروائیوں کے دوران 46 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور 11 ہزار سے زائد گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ 25 گاڑیوں اور 30 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ کے لئے متعلقہ تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ڈولفن فورس کی متحرک کارروائیوں کے نتیجے میں 339 مشکوک افراد کو بھی مزید تفتیش کے لئے تھانوں میں منتقل کیا گیا۔