اسلام آباد( عاطف شیرازی)2025میں ہونے والے این آر ای امتحان میں ری ٹوٹلنگ کی صرف 2 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواست گزارشکایات یا تحفظات سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔نیشنل رجسٹریشن ایگزام غیر ملکی گریجویٹس کے لیے میعاری امتحان ہے جو پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت منعقد کیا جاتا ہے ۔ترجمان نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (NUMS)، راولپنڈی کو نیشنل رجسٹریشن امتحان (این آر ای) کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ امتحان کی ساکھ، دیانت داری اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ NUMS گزشتہ دو برسوں سے این آر ای منعقد کر رہی ہے اور پیپر سیٹنگ، کمپائلیشن اور حتمی نتائج کے اعلان کی ذمہ دار ہے۔این آر ای دو مراحل پر مشتمل ہوتا ہے اور کم از کم سال میں دو مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے، جو منظور شدہ این آر ای معیارات، ساخت اور نصاب کے مطابق ہوتا ہے۔ یہ تمام معلومات پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔این آر ای کا انعقاد پاکستان میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے مساوی نصاب کے مطابق کیا جاتا ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایات یا تحفظات سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروائیں۔