• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں،شہری گاڑی اور 16 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز، ساڑھے تین کروڑ روپے اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ عسکری 10میں ولید حسن کے گھرسے سیف توڑ کرساڑھے تین کروڑ روپے چوری کرلئے گئے ،،تھانہ ریس کورس کے علاقہ برف خانہ چوک میں بابو حسین کو دوموٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ملزموں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ شبیرلین میں بلال احمد سے 20ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں سمیر شکیل اور اس کے دودوستوں سے 3 موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں صائمہ حینف کمال کا پرس چھین لیاگیاجس میں 50ہزار روپے ،موبائل ،شناختی کارڈ وغیرہ تھے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ سسکتھ روڈ پر وحیداختر کے بیٹے سے لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لیاگیا،۔ ادھر تمام تر ناکہ بندیوں کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں جرائم پر قابو نہ پایا جا سکا ، تھانہ شالیمار کے علاقے سے ایک کار ، تھانہ کوہسار ، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کھنہ کے علاقے سے 4 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ، تھانہ آبپارہ کے علاقے سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل جبکہ تھانہ انڈسٹریل کے علاقے میں سٹریٹ کرائم میں نقدی اور موبائل چھین لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید