اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے بڑے بھائی امان اللہ خان ناصر کی اہلیہ کے انتقال پر ملک بھر میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحومہ کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔