• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والے اہل کار پر 11 افراد کا حملہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والے اہل کار پر 11افراد نے حملہ کردیا،تھانہ صادق آباد کو احمد احسان نے بتایاکہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا ڈیٹا انٹری کرنے کے سلسلے میں مسلم ٹاؤن گلی نمبر 1 کے قریب کام کررہاتھاکہ اسی دوران عمران نامی شخص نے اپنے 10نامعلوم غنڈوں کے ہمراہ مجھ پر حملہ کردیا،میرا فون چھین لیامجھے زدوکوب کیا ،گالیاں بکیں اور مجھے ایک گھنٹے تک ایک مکان میں بندکردیا،اور بعدمیں مجھے دھکے دے کرکہاکہ دفع ہوجاؤ۔
اسلام آباد سے مزید