اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ا فاؤنڈیشن یونیورسٹی نے دوسرے سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس امتحان میں مجموعی طور پر 153 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 147 کامیاب ہوئے کامیابی کا مجموعی تناسب ۔،95.42 فیصد رہا۔ فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے طلبہ انم ندیم نے 600 میں سے 537 نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی۔