واشنگٹن (اے ایف پی)سابق شاہِ ایران کے بیٹے کا ایرانی نظام کے زوال کا دعویٰ اور عالمی مداخلت کا مطالبہ، رضا پہلوی کا کہنا ہے کہیہ ’اگر‘ کی بات نہیں بلکہ ’کب‘ کی بات ہے (یعنی اس کا گرنا یقینی ہے)؛ میں ایران واپس جاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے مرحوم شاہ کے صاحبزادے نے جمعہ کو اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوامی احتجاج کے باعث اسلامی جمہوریہ (ایران کی موجودہ حکومت) کا تختہ الٹ جائے گا، اور انہوں نے اس سلسلے میں (عالمی) مداخلت کی اپیل بھی کی۔ رضا پہلوی نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’اسلامی جمہوریہ کا خاتمہ ہو جائے گا۔یہ ’اگر‘ کی بات نہیں بلکہ ’کب‘ کی بات ہے (یعنی اس کا گرنا یقینی ہے)۔