اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ کے انچارج جج آئی ٹی جسٹس محمد اعظم خان کا وکلاء کی شکایات کا نوٹس، تمام مقدمات کی آرڈر شیٹس کی آن لائن دستیابی یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت، آئی ٹی سٹاف سے ماہانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر لی۔ انچارج جج نے تمام مقدمات کی آرڈر شیٹس کو ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے میں ناکامی پر آئی ٹی سٹاف پر ناراضی کا اظہار بھی کیا اور کہا کی کہ اگر کسی عدالت کا عملہ اس ہدایت پر عمل نہیں کرتا تو نشاندھی کی جائے۔