• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے مثبت اقدام کیا، پی ٹی آئی بھی مثبت اقدامات کرے، رانا ثناء اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے بہتر اورمثبت اقدام کیا ہے پی ٹی آئی بھی مثبت اقدامات کرے ۔سینئر رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ صوبے ہر سال سرپلس کرتے ہیں۔ دونوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔ میزبان شہزاد اقبال نے پروگرام کے ابتداء میں کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کی تقرری کر دی گئی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن کو حکومت کی جانب سے اعتماد سازی کا پہلا قدم قرار دیا ہے۔ جبکہ سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا ہے کہ محمود خان کی تقرری نوازشریف کی مداخلت کا نتیجہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید