• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روز قبل گارڈن کے علاقے میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دو روز قبل گارڈن کے علاقے میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو دوران واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم گارڈن کے علاقے میں جنرل اسٹور پر ڈکیتی کر رہا تھا۔ دکان مالک نے مزاحمت کی اور ساتھ ہی گشت پر مامور پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم نے مزاحمت پر دو فائر بھی کئے تھے۔ ملزم سے ائک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوا۔ ملزم کی شناخت عبد الوہاب کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے دو روز قبل بھی گارڈن کے علاقے میں رائس شاپ پر 70 ہزار روپے کی ڈکیتی کی تھی۔ ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید