• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کوغربت و ناخواندگی سے نکالنے کیلئے معیاری تعلیم وقت کی ضرورت ہے بہادر کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان بہادر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کوغربت و ناخواندگی سے نکالنے کیلئے معیاری تعلیم عام کرنے کی ضرورت ہے ، تعلیم مہنگی اور منافع بخش کاروبار بنانے والے ہمارے خیرخواہ نہیں ، اسلامی جمعیت طلبہ پڑھے لکھے جاہلوں کے بجائے پڑھے لکھے صالحین پیدا کررہی ہے ، یہ بات انہوں نے اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل ایکسپو ڈیرہ مراد جمالی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمد ماندائی نے بھی خطاب کیا پروگرام کی صدارت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نصیرآباد حسن البناء زہری نے کی جبکہ تقریب میں نصیرآباد کے سرکاری اور نجی اسکولز کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب میں باز محمد پیچوہا ، اعجاز احمد ساسولی ، عبدالفتاح ابڑو ، انصاف سیال ، رحمت اللہ ساسولی ، غلام فرید بھٹو جنرل سیکرٹری جماعت ضلع نصیراباد ، شاہد علی بھنگر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نصیرآباد بھی موجود تھے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں فیسوں میں بے تحاشا اضافہ تعلیم کے دروازے غریب محنتی طلباء پر بند کرنے کے مترادف ہے ،  بلوچستان کو ریگستان ناخواندگی ، بدعنوانی اور بدامنی نے بنایا ہے ، بلوچستان کے سب خیرخواہ مل کر بلوچستان کے طلباء و نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے جدوجہد کریں ۔
کوئٹہ سے مزید