کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ملک سیفٹی ٹیمیوں کی کاروائیاں جاری،دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کی کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ اور میکانگی روڈ میں قائم ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران1 ملک شاپ مالک کوجرمانہ جبکہ 3 ملک شاپس کو نوٹسز جاری کئے گئےجرمانہ کردہ ملک شاپس سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے دودھ میں پانی و سکمڈ ملک پاوڈر مکس کرنے پر 1 دودھ فروش کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ 3 ملک شاپس کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔