• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کےمطابق ایف آئی اے کوئٹہ حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث سابق ریٹائرڈ ملازم محمد ا سماعیل کوئٹہ میں موجود ہے جس پر ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کو گرفتار کرلیا جو ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورتا ہےجبکہ ملزم نے شہری کو آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 55 لاکھ روپے وصول کر کے آسٹریلیا کا جعلی ای ویزا فراہم کیا تھا ۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید