• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف منسٹر الیون نےچیف سیکرٹری الیون کو 46رنز سے شکست دیدی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیف منسٹر الیون نے چیف سیکرٹری الیون کو 46رنز سے شکست دے کر کرکٹ کا نمائشی میچ اپنے نام کر لیا وزیر اعلیٰ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصب سنچری بنا ڈالی ۔ تفصیلا ت کے مطابق پی ڈی ایم اے کرکٹ گراؤنڈ میں گزشتہ روز چیف منسٹر الیون اور چیف سیکرٹری الیون کے درمیان ایک نمائشی میچ کھیلا گیا ۔ چیف سیکرٹری الیون نے ٹاس جیت کر پہلے چیف منسٹر الیون کو کھیلنے کی دوعوت دی اننگز کا آغاز وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور زاہد خلجی نے کیا میچ کے آغاز ہی سے دونوں کھلاڑیوں گراؤنڈ کے چار طرف چوکوں کی بارش کی پہلی وکٹ کی شراکت میں 119رنز بناتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن دی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کرکٹ کے میدان میں بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 52رنز کی اننگ کھیلی چیف منسٹر الیون مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر چیف سیکرٹری الیون کو 181رنز کا ٹارگٹ دیا جواب میں چیف سیکرٹری الیون کے کھلاڑی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم کی باولنگ کے سامنے بے بس رہے اور پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں135رنز پر ڈھیر ہو گئی زاہد سلیم نے بہرتین باولنگ کر تے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی رہ دیکھائی اس طرح یہ نمائشی میچ چیف منسٹر الیون نے آسانی 46رنز سے جیت لیا میچ کی خاص بات وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی آل راؤنڈ شاندارپروفارمنس تھی جسے سرکاری تمائیاشوں نے سہرایا میچ میں فیلڈنگ کے دوران سردار کوہیار خان ڈومکی، بابر خان ، سید امین، حسن میر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس محمد طاہر خان نےبھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔
کوئٹہ سے مزید