کوئٹہ(خ ن)ہائیکورٹ آف بلوچستان کے آڈیٹوریم ہال میں پیر 19 جنوری کو صبح 11:30 بجےتقریب منعقد ہوگی۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل مستقل ہونیوالے جج جسٹس نجم الدین مینگل سے حلف لیں گے ۔ حلف برداری کے موقع پر معزز ججز، اعلیٰ عدالتی افسران، وکلاء اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریںگی۔