• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن بورڈ، اقوام متحدہ کے متبادل کی تیاری؟ ٹرمپ کا نیا عالمی منصوبہ

کراچی (رفیق مانگٹ) بلوم برگ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت کے دوران عالمی سفارت کاری میں ایک غیر معمولی اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے ’’بورڈ آف پیس‘‘ کے نام سے ایک نئی بین الاقوامی تنظیم کی تجویز پیش کی ہے، جس میں مستقل رکنیت کے لیے ممالک سے کم از کم ایک ارب ڈالر کی مالی شراکت مانگی جا رہی ہے۔ اس مجوزہ بورڈ کی قیادت خود صدر ٹرمپ کریں گے، جبکہ ناقدین اسے اقوامِ متحدہ کے متبادل یا حریف ادارے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔بلومبرگ کی طرف سے دیکھے گئے دستاویزی مسودے کے مطابق صدر ٹرمپ اس بورڈ کے پہلے چیئرمین ہوں گے اور رکن ممالک کی نامزدگی کا اختیار بھی انہی کے پاس ہوگا۔ اگرچہ فیصلے اکثریتی ووٹ سے ہوں گے اور ہر رکن ملک کو ایک ووٹ ملے گا، تاہم تمام فیصلے چیئرمین کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔ چارٹر میں یہ بھی درج ہے کہ رکنیت کی مدت زیادہ سے زیادہ تین سال ہوگی، مگر جو ممالک چارٹر کے نفاذ کے پہلے سال میں ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد نقد رقم دیں گے، ان پر مدت کی یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی۔تنظیم کے ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ طویل عرصے سے اقوامِ متحدہ پر تنقید کرتے رہے ہیں اور یہ نیا بورڈ ایک متوازی عالمی ڈھانچے کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ چارٹر کے مطابق، بورڈ آف پیس کا مقصد تنازعات سے متاثرہ یا خطرے سے دوچار علاقوں میں استحکام پیدا کرنا، قانونی اور قابلِ اعتماد حکمرانی بحال کرنا اور دیرپا امن کو یقینی بنانا ہے۔

اہم خبریں سے مزید