اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروو زپیر شام پانچ بجےپارلیمنٹ ہا ؤس میں اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔اجلاس کیلئے 16نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔وقفہ سوالات کی کا روائی ہوگی۔انجم عقیل خان اسلام اآ باد انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اسلام اآ باد میں آئے دن فرنیچر ایکسپو کے انعقاد کے بارے میں توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گے۔صاحبزادہ صبغت اللہ اور امجد علی خان بیرون ملک سفر کر نے والوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔وزیر تعلیم و تربیت اسلام اآ ابادنجی تعلیمی ادارے ( ریگولیشن اینڈ رجسٹریشن ) ترمیمی بل2026پیش کریں گے۔وزیر انچارج کابینہ ڈویژن ناموں اور نشان کے غلط استعمال کی روک تھام کا بل پیش کریں گے۔وزیر انچارج کابینہ ڈویژن بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل پیش کریں گے۔وزیر انچارج کابینہ ڈویژن محفوظ شدہ دستایزات ( تحفط و براآمدات کنٹرول ) بل پیش کریں گے۔قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جا ئیں گی۔