• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ تھی اور نہ ہی آگ سے نمٹنے کیلئے انتظامات تھے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آگ لگنے کے باعث زمین بوس ہونے والی عمارت گل پلازہ میں مبینہ طور ہنگامی اخراج کی جگہ تھی اور نہ ہی آگ سے نمٹنے کے لئے انتظامات تھے ،تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا میں لگنےوالی آگ سے متعلق متعلقہ حکام کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے 1995ء میں گل پلازا کی عمارت تعمیر ہوئی تھی، ابتدائی طور پر عمارت بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل تک تھی۔رپورٹ کے کے مطابق عمارت پر 2003ء تک مختلف اوقات میں تین فلورز تعمیر کیے گئے، عمارت میں 500 دکانوں کی گنجائش تھی، بڑی دکانوں کو چھوٹا کرکے مزید دکانیں نکالی گئیں۔عمارت میں دکانوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر 1200 ہوگئی تھی، عمارت میں ہنگامی اخراج کی جگہ نہیں تھی اور نہ ہی عمارت میں آگ سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظامات تھے۔
اہم خبریں سے مزید