• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد سے خریداری کے لئے آنیوالے خاندان کا سراغ نہیں لگ سکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گل پلازہ آگ کے باعث ناتھ ناظم آباد سےخریداری کے لئے آنے والے خاندان کا سراغ نہیں لگ سکا، تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر واقعگل پلازہ میں ہفتہ کی رات آگ کے باعث نارتھ ناظم آباد سے خریداری کے لئے گل پلازہ آنے والےعمر نبیل انکی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ عمر اور انکا 10سالہ بیٹا علی لاپتہ ہیں،لاپتہ خاندان کے اہل خانہ نے نمائندہ جنگ کو بتایا ہےکہ ڈاکٹر عائشہ حاملہ ہیں اور چند روز بعد انکی زچگی کی تاریخ مقرر تھی اس سلسلہ میں وہ ہفتہ کو اپنی خاوند اور بیٹے کے ساتھ گل پلازہ آئیں تھیں تاکہ وہ اپنے نئے آنے والے بچے کے لئے کپڑے اور دیگرضروری اشیاءکی خریداری کرسکیں ،ہفتہ کو ڈاکٹر عائشہ نے گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد تقریباپونے 11 بجے اپنے گھر والوں سے فون کر کے بتایا کہ اور عمارت کی پہلی مزل پر کراکری پورشن میں موجود ہیں جہاں آگ پہنچ چکی تھی اور ہر طرف دھواں بھرا ہوا تھا جس کے باعث انہیں عمارت سے باہر نکلنے میں دشوار پیش آئی ۔
اہم خبریں سے مزید