کراچی(اسٹاف رپورٹر)گل پلازہ میں لگی آگ کے 24گھنٹے بعد فائر فائٹرز گل پلازہ میں داخل ہوسکے۔ ہفتہ کی شب تقریبا سوا10 بجے گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد آگ نے تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم فائر فائٹرز کا عملہ آگ کی شدت کے باعث فوری طور پرعمارت میں داخل نہیں ہوسکا ، فائر بریگیڈ کے چیف فائر آفیسر کے مطابق 24 گھنٹے کی مسلسل جدودجہد کے بعد گل پلازہ کی 75 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے،جبکہ کچھ فائر فائٹرز گل پلازہ کی عمارت میں داخل ہوگئے ہیں جو عمارت میں داخل ہوکر وہاں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کے دوران عمارت کے دو حصہ منہدم ہوگئے ہیں،جبکہ دیگر عمارت کو بھی مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔