• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا آپریشن پر امریکی ووٹرز منقسم، حمایت اور مخالفت تقریباً برابر

کراچی (نیوز ڈیسک) وینزویلا آپریشن پر امریکی ووٹرز منقسم، حمایت اور مخالفت تقریباً برابر،خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، معیشت نظرانداز کرنے کا تاثروال اسٹریٹ جرنل کے تازہ سروے کے مطابق امریکی ووٹرز صدر ٹرمپ کی وینزویلا میں کی گئی فوجی کارروائی پر شدید طور پر منقسم ہیں، تاہم واضح اکثریت اس بات کو مسترد کرتی ہے کہ امریکا وینزویلا کو براہِ راست چلائے۔ سروے یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ عوام کی نظر میں ٹرمپ خارجہ امور کو معیشت پر ترجیح دے رہے ہیں، جس سے ان کی مجموعی مقبولیت متاثر ہوئی ہے۔ڈبلیو ایس جے پول کے مطابق 3 جنوری کو وینزویلا میں ہونے والی امریکی فوجی کارروائی کی 49 فیصد ووٹرز نے حمایت کی جبکہ 47فیصد نے مخالفت کی۔ اس معاملے پر جماعتی تقسیم نمایاں ہے۔ 89فیصد ری پبلکن حامی جبکہ 86فیصد ڈیموکریٹس مخالف ہیں۔ تاہم 57 فیصد ووٹرز نے اس خیال کو رد کر دیا کہ امریکا وینزویلا کو چلائے، اور صرف 39 فیصد نے اس کی حمایت کی۔ 53 فیصد ووٹرز کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ غیر ضروری بیرونی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں اور معیشت جیسے اندرونی مسائل کو نظرانداز کر رہے ہیں۔سروے کے مطابق خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کی مجموعی منظوری میں کمی آئی ہے، جبکہ 52 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وینزویلا میں کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری لینا ضروری تھا۔
اہم خبریں سے مزید