کراچی(اسٹاف رپورٹر) آتشزدگی سے متاثر ہونے والےگل پلازہ کے مبینہ طور پر تنگ داخلی اور خارجی راستے کے باعث فائر فائٹنگ میں تکنیکی مشکلات کا سامنا رہا۔ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق گل پلازا کا مجموعی رقبہ تقریباً 8ہزار اسکوائر یارڈ ہے۔ گل پلازا کے تنگ داخلی اور خارجی راستے کے باعث فائر فائٹنگ میں تکنیکی مشکلات کا سامنا رہا۔ شدید حرارت کے باعث عمارت کے متعدد حصے گر رہے ہیں۔آگ لگتے وقت عوام کی بڑی تعداد خریداری کے لیے عمارت میں موجود تھی، خدشہ ہے مزید افراد اب بھی اندر موجود ہوں۔ آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد سرچ آپریشن اور تفصیلی اسٹرکچرل اسسمنٹ کا آغاز کیا جائیگا۔