• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس آج، 45 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج)پیر کی شام4بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا، ایوان بالا میں آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا جس کیلئے 45نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، قانون سازی کیلئے 9بل ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ 8نئے بل بھی ایوان میں پیش کئے جائیں گے ، مختلف ایشوز پر پانچ تحاریک اور سینٹ رولز میں ترامیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ،تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اہم قانون سازی میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام (ترمیمی) بل 2024 ، پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2025 (پی پی سی کی دفعات 323، 330 اور 331 میں ترمیم) ، فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2024،(پی پی سی میں نئی دفعہ 297-اے کا اندراج اور ضابطہ فوجداری کے شیڈول دوم میں بعد ازاں ترمیم) ، مینٹل ہیلتھ آرڈیننس 2001 میں مزید ترمیم کے لیے بل مینٹل ہیلتھ (ترمیمی) بل 2025 ، پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 میں مزید ترمیم کے لیے بل پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2024 ، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (ترمیمی) بل 2024 ، نصاب، درسی کتب اور تعلیمی معیار کی وفاقی نگرانی (ترمیمی) بل 2024 ، سول سرونٹس ایکٹ، 1973 میں مزید ترمیم کا بل سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2024، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2025 بھی منظوری کیلئے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید