• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی کیخلاف ہتک آمیز مہم، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کے خلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور دھمکی آمیز مہم چلانے کے الزام میں سید زین علی نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا،جنگ کے استفسار پر این سی سی آئی اے حکام نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور اگر کسی دوسرے شخص کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو تحقیقات کے دوران اس کا تعین کیا جائے گا،ادھر 14 جنوری کو شکایت پر انکوائری کر کے پیکا ایکٹ کی دفعہ 20,24, 26 سے 294 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، شکایت کنندہ نے بتایا کہ ملزم نے من گھڑت، بدنیتی پر مبنی اور توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے لیے فیس بک اکاؤنٹ کا استعمال کیا جس کا مقصد اس کی ساکھ، وقار اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید