• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرانی کے ژوب میں انضمام کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرینگے، نوجوان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ضلع شیرانی کے نوجوانوں محمد اللہ شیرانی ، جعفر خان شیرانی ، پرویز ، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن شیرانی و دیگر نے ضلع شیرانی کو ژوب میں ضم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ، یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان میں نئے اضلاع اور ڈویژنز بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ضلع شیرانی کو ژوب میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ضلع شیرانی کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے اگر صحیح مردم شماری کی جائے تو ہمارے ضلع کی آبادی 3 لاکھ سے زائد ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ 20 سال سے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع کو کوئی حلقہ نہیں دیا گیا ایک بار ہمیں موسیٰ خیل جبکہ تین بار ژوب کے ساتھ منسلک کیا گیا آج ایک بار پھر ہمارے ضلع کو ختم کرکے ژوب میں ضم کرنے کی کوشش ہورہی ہے جس کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔
کوئٹہ سے مزید