• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ پروڈیوسر و ہدایتکار وکرم بھٹ اور بیٹی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ

وکرم بھٹ—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
وکرم بھٹ—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر اور ہدایتکار وکرم بھٹ اور ان کی بیٹی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک تاجر نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ وکرم بھٹ اور ان کی بیٹی کرشنا بھٹ نے اس سے 13.5 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔ 

تاجر کا کہنا ہے کہ باپ بیٹی نے پیسے لے کر انہیں سنیما اور دیگر مقامات پر سرمایہ کاری کے بدلے اچھا منافع دلانے کا وعدہ کیا تھا۔

وکرم بھٹ اس سے قبل بھی مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی زد میں آ چکے ہیں۔

مبینہ 30 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں اودے پور کی ایک عدالت نے وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ شویتمبری کو 7 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا تھا۔ 

اس جوڑے کو 7 دسمبر کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اودے پور منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید