• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر جے مہوش کا یوزویندر چہل کو ان فالو کرنے کے بعد مبہم پیغام

آر جے مہوش اور یوزویندر چہل—فائل فوٹو
آر جے مہوش اور یوزویندر چہل—فائل فوٹو

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے درمیان ان بن ہو گئی، انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد مبہم پیغام جاری کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور معروف کنٹینٹ کری ایٹر آر جے مہوش کے درمیان تعلقات میں دراڑ کی خبریں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، اس اقدام کے چند دن بعد مہوش کی ایک پراسرار سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔

مہوش نے گزشتہ روز ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی اپنے بال ٹھیک کر رہی ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ 90 فیصد وقت آپ مجھے اپنے بال سنوارتے ہوئے دیکھیں گے، باقی وقت میں اپنی زندگی سنوارتی ہوں، اس کے ساتھ انہوں نے ہنسنے والا ایموجی بھی لگایا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین ان کی ذاتی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2025ء میں کوریوگرافر دھنا شری ورما سے طلاق کے بعد یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس سے ان کے درمیان عشق و محبت کی افواہیں پھیل گئی تھیں، اگرچہ دونوں ہمیشہ یہ دعویٰ کرتے رہے کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں، لیکن حالیہ ان فالو گیم نے کہانی میں نیا موڑ پیدا کر دیا ہے۔

یوزویندر چہل نے کچھ عرصہ قبل ایک پوڈ کاسٹ میں ان افواہوں کی تردید کی تھی اور انکشاف کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر مہوش کو شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں گھر اجاڑنے والی تک کہا گیا۔

یوزویندر چہل نے کہا تھا کہ مجھے بہت برا لگا، لوگ جو چاہیں سوچیں لیکن ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں۔

اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے چہل نے اعتراف کیا تھا کہ میں دوبارہ محبت کرنے کے خلاف نہیں لیکن زخم بھرنے کے لیے وقت چاہیے، میں دوبارہ محبت سے نہیں ڈرتا، لیکن کسی کو کھونے سے ڈرتا ہوں۔

فی الحال نہ تو یوزویندر چہل اور نہ ہی مہوش نے ان فالو کرنے کی کوئی باقاعدہ وجہ بتائی ہے، جس کی وجہ سے مداحوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید