کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے فراڈ کے معاملے پر رابطہ نہیں کیا، کھلاڑی بتائیں گے تو اس حوالے سے فیصلہ کریں گے ، گراؤنڈز کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت سے مل کرکام کررہے ہیں ، اسٹیڈیمز کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے۔