• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان بی گروپ میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ نےہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستانی ہاکی ٹیم مارچ میں مصر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ ہاکی2026کے کوالیفائی رائونڈ میں گروپ بی میں چین، ملائیشیا اور آسٹریا سے مقابلہ کرےگی۔ یکم مارچ کو پاکستان ٹیم چین، 2 مارچ کو ملائیشیا اور 4 مارچ کو آسٹریا سے مقابلہ کرے گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ یکم سے7 مارچ تک اسماعیلیہ (مصر) میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کےعلاوہ مصر، انگلینڈ، ملائیشیا، جاپان، آسٹریا، چین اور امریکا کی ٹیمیں کھیلیں گی، مردوں کے دونوں کوالیفائرز کی تین، تین ٹیمیں ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کریں گی۔ ورلڈ کپ2026اگست میں بیلجئم اور نیدرلینڈزمیں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں16 ٹیمیں شرکت کریں گی، نیدرلینڈز اور بیلجیئم بطور میزبان پہلے ہی کوالیفائی کرگئے ہیں۔ کوالیفائرز مقابلے مصر، بھارت اور چلی میں کھیلے جائیں گے، چلی میں مردوں اور خواتین کا ایونٹ ہوگا، بھارت میں صرف خواتین جبکہ چلی میں صرف مردوں کا ایونٹ ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید